نئی دہلی،3جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے کرناکٹ اسمبلی اسمبلی کی توسیع کی مخالفت میں دائردرخواست پرناراضگی جتاتے ہوئے سخت رخ اپنایا ہے۔عدالت نے سماجی کارکن ٹی جی ابراہیم کو عوامی مفاد کی درخواست کاغلط استعمال کامجرم بتاتے ہوئے 25لاکھ روپے جرمانہ لگایاہے۔سماجی کارکن ٹی جی ابراہیم نے سپریم کورٹ میں عوامی مفادکی درخواست دائرکرکے کرناٹک حکومت کے فیصلے کو چیلنج دیا جس میں حکومت نے اسمبلی کو توسیع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس خانویالکر کی بنچ نے کہا کہ چھوٹی اسمبلی کوتوسیع کرنے کا معاملہ انتظامی معاملہ ہے اس میں عوامی مفادکہاں سے آیا؟ یہ اس سے منسلک معاملہ نہیں ہے۔درخواست دہندہ کی طرف سے پیش کئے گئے سینئر وکیل سلمان خورشید نے عدالت سے گزارش کی کہ 25لاکھ روپے کا جرمانہ بہت زیادہ ہے،اس جرمانے کو کم کیا جائے لیکن کور ٹ نے کہا کہ یہ 25لاکھ روپے آپ رجسٹری میں جمع کرائیں۔معاملے کی سماعت کے دوران کرناٹک حکومت نے کہا کہ درخواست دہندگان کا اس معاملے سے کچھ بھی نہیں لینا دینا ہے۔